مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ .
عاشوراء کے روزے کا بیان
حدیث نمبر: 5127
وَعَنْ مَعْبَدٍ الْقُرَشِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُدَيْدٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَطَعِمْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا؟" لِيَوْمِ عَاشُورَاءَ. قَالَ: لَا إِلَّا أَنِّي شَرِبْتُ مَاءً. قَالَ:" فَلَا تَطْعَمْ شَيْئًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَأْمُرْ مَنْ وَرَاءَكَ أَنْ يَصُومُوا هَذَا الْيَوْمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
معبد قرشی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قدید کے مقام پر موجود تھے ایک شخص آپ کے پاس آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم نے آج کچھ کھایا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ عاشوراء کے دن کی بات ہے اس شخص نے جواب دیا: جی نہیں میں نے صرف پانی پیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب تم سورج غروب ہونے تک کچھ نہ کھانا اپنے پیچھے موجود افراد کو بھی یہ ہدایت کر دو کہ وہ آج کے دن روزہ رکھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5127]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/20)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5127 in Urdu