🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. باب
ذوالحج کے پہلے عشرے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5933
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ أَيَّامِ الدُّنْيَا أَيَّامُ الْعَشْرِ" - يَعْنِي عَشْرَ ذِي الْحِجَّةِ - قِيلَ: وَلَا مِثْلُهُنَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَلَا مِثْلُهُنَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا رَجُلٌ عَفَّرَ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ". وَذَكَرَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَقَالَ:" يَوْمُ مُبَاهَاةٍ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا کے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے عشرے کے دن ہیں (راوی کہتے ہیں) یعنی ذوالحج کے (پہلے عشرے کے دن ہیں) عرض کی گئی: اتنے دن اللہ کی راہ میں (بسر کرنا بھی زیادہ فضیلت نہیں رکھتا) آپ نے ارشاد فرمایا: اتنے ہی دن اللہ کی راہ میں (بسر کرنا بھی اتنی فضیلت) نہیں رکھتا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اپنے چہرے کو مٹی میں خاک آلود کر لیتا ہے (یعنی شہید ہو جاتا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفہ کے دن کا ذکر کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: یہ فخر کے اظہار کا دن ہے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل روایت کے طور پر پہلے گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5933]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1128)»

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 5933 in Urdu