مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ فِي الْأَمْرِ يَشْهَدُ فِيهِ أَرْبَعُونَ .
جس معاملے کے بارے میں چالیس افراد گواہی دیدیں
حدیث نمبر: 689
عَنْ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"" إِذَا شَهِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ - وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا فَصَاعِدًا - أَجَازَ اللَّهُ شَهَادَتَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ أَوْ قَالَ:" صَدَّقَ اللَّهُ شَهَادَاتِهِمْ"، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ عَلَى قَاعِدَةِ ابْنِ أَبِي حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ أَوْ قَالَ:" صَدَّقَ اللَّهُ شَهَادَاتِهِمْ"، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ عَلَى قَاعِدَةِ ابْنِ أَبِي حَاتِمٍ.
سیدنا اسامہ ہذلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ایک امت جو چالیس یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ہو، وہ کسی بات کی گواہی دیدے، تو اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کی گواہی کو قبول فرما لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اللہ تعالیٰ ان کی گواہی کی تصدیق کر دیتا ہے“ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ہلال ہے اور ابن ابوحاتم کے قاعدے کے مطابق وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 689]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2704»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 689 in Urdu