مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ نَذَرَ نَذْرًا ، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی نذر مانتا ہے، لیکن کوئی چیز متعین نہیں کرتا
حدیث نمبر: 6950
عَنِ الْحَكَمِ وَطَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ قَالَا: جَاءَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ نَذْرًا، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْئًا قَالَ: يُعْتِقُ نَسَمَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ طَلْحَةَ وَالْحَكَمَ لَمْ يَسْمَعَا مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ طَلْحَةَ وَالْحَكَمَ لَمْ يَسْمَعَا مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
حکم اور طلحہ بن مصرف بیان کرتے ہیں: سیدنا معقل بن سنان رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو کوئی نذر مانتا ہے لیکن کوئی چیز متعین نہیں کرتا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ غلام آزاد کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ طلحہ اور حکم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6950]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9197)»
الحكم على الحديث: إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 6950 in Urdu