مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى فِعْلَ خَيْرٍ .
اس شخص کا بیان، جو بھلائی کا کام کرنے کی نیت کرے
حدیث نمبر: 6976
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: مَرِضْتُ فَعَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بَرِئْتُ قَالَ:" صَحَّ جِسْمُكَ يَا خَوَّاتُ فِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ". قُلْتُ: مَا وَعَدْتُ اللَّهَ شَيْئًا. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَرِيضٍ يَمْرَضُ إِلَّا نَذَرَ شَيْئًا أَوْ نَوَى شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ. فَفِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے جب میں تندرست ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا جسم تندرست ہو گیا ہے، تو تم نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرو میں نے عرض کی: میں نے تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو بھی مریض بیمار ہوتا ہے، تو وہ کوئی نہ کوئی نذر مانتا ہے یا بھلائی کا کوئی کام کرنے کی نیت کرتا ہے، تو تم نے اس کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اللہ تعالی کے لئے اسے پورا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق ہاشمی ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6976]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق ہاشمی ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4148)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6976 in Urdu