مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِّ عَلَى النِّكَاحِ وَمَا جَاءَ فِي ذَلِكَ
نکاح کی ترغیب دینا اور اس بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 7311
وَعَنْ أَبِي نَجِيحٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِسْكِينٌ مِسْكِينٌ مِسْكِينٌ رَجُلٌ لَيْسَ لَهُ امْرَأَةٌ - وَإِنْ كَانَ كَثِيرَ الْمَالِ - مِسْكِينَةٌ مِسْكِينَةٌ مِسْكِينَةٌ امْرَأَةٌ لَيْسَ لَهَا زَوْجٌ - وَإِنْ كَانَتْ كَثِيرَةَ الْمَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا إِنَّ أَبَا نَجِيحٍ لَا صُحْبَةَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا إِنَّ أَبَا نَجِيحٍ لَا صُحْبَةَ لَهُ.
ابونجیح روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسکین، مسکین، مسکین وہ شخص ہے، جس کی بیوی نہ ہو، اگرچہ اس کے پاس بہت سا مال ہو، اور مسکنیہ، مسکینہ، مسکینہ وہ عورت ہے، جس کا شوہر نہ ہو، اگرچہ اس کا مال بہت ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابونجیح کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7311]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابونجیح کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7311]
الحكم على الحديث: إسناده مرسل
Majma al-Zawa'id Hadith 7311 in Urdu