مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ الْأَمْرِ بِالتَّزْوِيجِ وَالْإِعَانَةِ عَلَيْهِ .
شادی کرنے کا حکم دینا اور اس بارے میں مدد کرنا
حدیث نمبر: 7333
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَوَّجْتُ ابْنَتِي، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تُعِينَنِي بِشَيْءٍ. قَالَ:" مَا عِنْدِي شَيْءٌ، وَلَكِنْ إِذَا كَانَ الْغَدُ فَأْتِنِي بِقَارُورَةٍ وَاسِعَةِ الرَّأْسِ وَعُودِ شَجَرَةٍ". قَالَ وَذُكِرَ الْحَدِيثُ فِي النَّوَادِرِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَلْبَسُ بْنُ غَالِبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَلْبَسُ بْنُ غَالِبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنی بیٹی کی شادی کرنے لگا ہوں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ کسی چیز کے حوالے سے میری مدد کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تو میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے، تم کل میرے پاس ایک شیشی لے کر آنا جس کا منہ کھلا ہو اور درخت کی لکڑی لے کے آنا“ اس کے بعد ”نوادر“ میں حدیث ذکر کی گئی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن غالب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7333]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن غالب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7333]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6295)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7333 in Urdu