🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
17. بَابٌ فِي الَّذِي يَعْتِقُ أَمَتَهُ ، وَلَمْ يَتَزَوَّجْهَا .
اس شخص کا بیان، جو اپنی کنیز کو آزاد کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ شادی نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7351
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعَةٌ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ: أَزْوَاجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَعْجَبَتْهُ فَأَعْتَقَهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ سَادَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار لوگوں کو ان کا اجر دگنا دیا جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو، اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو، جو مسلمان ہو اور وہ شخص جس کے پاس کوئی کنیز ہو، وہ کنیز اسے اچھی لگتی ہو، وہ اسے آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لے، اور وہ غلام، جو کسی کی ملکیت ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کے حق اور اپنے آقا کے حق کو ادا کرتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7856)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7351 in Urdu