مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ تَزْوِيجِ الْأَقَارِبِ .
رشتے داروں میں شادی کرنا
حدیث نمبر: 7353
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَرْجِعُوا حَرَّابِينَ وَحَتَّى يَعْمِدَ الرَّجُلُ إِلَى النَّبَطِيَّةِ فَيَتَزَوَّجُهَا عَلَى مَعِيشَةٍ وَيَتْرُكُ بِنْتَ عَمِّهِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تم دوبارہ جنگجو (یا لٹیرے) نہیں ہو جاؤ گے، یہاں تک کوئی شخص کسی نبطی عورت کی طرف جائے گا اور اس کے ساتھ شادی کر لے گا، اور اپنی چچازاد کو چھوڑ دے گا اور اس کی طرف نہیں دیکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7353]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7964)»
الحكم على الحديث: موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 7353 in Urdu