مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ بَيَانُ مَا نُهِيَ عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ .
کن خواتین کو (نکاح میں) جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 7376
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَنَدَ إِلَى بَيْتٍ فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ قَالَ:" لَا يُصَلِّي أَحَدٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى اللَّيْلِ، وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي رَحِمٍ مَسِيرَةَ ثَلَاثٍ، وَلَا يُعْقَدُ مِنِ امْرَأَةٍ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَعَنِ الْجَلَّالَةِ، وَرُكُوبِهَا وَأَكْلِ لَحْمِهَا. وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِسْنَادَ الطَّبَرَانِيِّ الْأَوَّلَ فِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے ساتھ ٹیک لگا کر لوگوں کو وعظ شروع کیا آپ نے انہیں نصیحت کی اور ارشاد فرمایا: ”عصر کے بعد رات ہونے تک (یعنی سورج غروب ہونے تک) کوئی شخص نماز ادا نہ کرے اور صبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے اور عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر، یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے، جلالہ (گندگی کھانے والے جانور) سے، اس پر سوار ہونے سے، اس کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے“ ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کی پہلی روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ ضعیف الحدیث ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7376]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6712)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7376 in Urdu