🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
21. بَابُ بَيَانُ مَا نُهِيَ عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ .
کن خواتین کو (نکاح میں) جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7378
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَعَلَى خَالَتِهَا. وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ: عَنِ الصَّمَّاءِ، وَعَنْ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ [ وَعَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْأَضْحَى، وَيَوْمِ الْفِطْرِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ اللِّبْسَتَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر، یا اس کی خالہ پر نکاح کیا جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کے لباسوں سے بھی منع کیا ہے، صماء اور (دوسرا) یہ کہ آدمی ایک کپڑے میں احتباء کے طور پر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی چیز نہ ہو، اور آپ نے عیدالاضحی کے دن اور عیدالفطر کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک، نماز ادا کرنے سے اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک (نماز ادا کرنے سے بھی منع کیا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں دو قسم کے لباسوں کا تذکرہ ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7378]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7378 in Urdu