مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِيمَا يَحْرُمُ مِنَ النِّسَاءِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
خواتین میں سے کون سی حرام ہیں، اور اس کے علاوہ دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 7420
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ النِّسَاءِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ امْرَأَةً، وَأَنَا أَكْرَهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ امْرَأَةً: الْأَمَةَ، وَأُمَّهَا، وَالْأُخْتَيْنِ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا، وَالْأَمَةَ إِذَا وَطِئَهَا أَبُوكَ، وَالْأَمَةَ إِذَا وَطِئَهَا ابْنُكَ، وَالْأَمَةَ إِذَا زَنَتْ، وَالْأَمَةَ فِي عِدَّةِ غَيْرِكَ، وَالْأَمَةَ لَهَا زَوْجٌ، وَأَمَتَكَ مُشْرِكَةً، وَعَمَّتَكَ وَخَالَتَكَ مِنَ الرَّضَاعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْعِتْقِ فِيمَا يُكْرَهُ مِنْ حَبْسِ الرَّقِيقِ النَّهْيُ عَنِ الْمَجُوسِيَّاتِ.

قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے خواتین میں سے بارہ خواتین کو حرام قرار دیا ہے اور میں (مزید) بارہ خواتین کو مکروہ قرار دیتا ہوں، کنیز اور اس کی ماں، دو کنیز) بہنیں کہ ان دونوں کو (صحبت کرنے میں) اکٹھا کیا جائے، وہ کنیز جس کے ساتھ تمہارے باپ نے صحبت کی ہو، وہ کنیز جس کے ساتھ تمہارے بیٹے نے صحبت کی ہو، وہ کنیز جس نے زنا کا ارتکاب کیا ہو، وہ کنیز جو تمہارے علاوہ کسی اور کی عدت گزار رہی ہو، وہ کنیز جس کا شوہر موجود ہو، تمہاری مشرک کنیز اور تمہاری رضاعی پھوپھی اور رضاعی خالہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس سے پہلے غلام آزاد کرنے سے متعلق باب میں یہ بات ذکر ہو چکی ہے کہ جن غلاموں (اور کنیزوں) کو رکھنا مکروہ ہے، ان میں مجوسی عورتوں سے منع کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7420]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9709)»
الحكم على الحديث: إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 7420 in Urdu