🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا .
نیک عورت اور اس کے علاوہ (یعنی بری عورت) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7434
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَزَقَهُ اللَّهُ امْرَأَةً صَالِحَةً، فَقَدْ أَعَانَهُ عَلَى شَطْرِ دِينِهِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ فِي الشَّطْرِ الثَّانِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسٍ، وَعَنْهُ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَيَكُونُ إِسْنَادُهُ مُنْقَطِعًا، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نیک بیوی عطا کی ہو، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے نصف دین کے بارے میں، اس کی مدد کر دی، تو باقی نصف کے بارے میں، اُسے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے، یہ عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور ان سے زہیر بن محمد نے
یہ روایت نقل کی ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں، البتہ اگر یہ عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہیں، تو پھر ان کی اس روایت کی سند منقطع ہے، اور اگر یہ ان کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں ان سے واقف نہیں ہوں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7434]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (976)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7434 in Urdu