مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
حدیث نمبر: 7461
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ بِنْتًا مِنْ بَنَاتِهِ جَلَسَ إِلَى خِدْرِهَا فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يَذْكُرُ فُلَانَةَ" يُسَمِّيهَا وَيُسَمِّي الرَّجُلَ الَّذِي يَذْكُرُهَا، فَإِنْ هِيَ سَكَتَتْ زَوَّجَهَا، وَإِنْ هِيَ كَرِهَتْ نَقَرَتِ السِّتْرَ فَإِذَا نَقَرَتْهُ لَمْ يُزَوِّجْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی کسی صاحبزادی کی شادی کرنے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ پردے کے پاس تشریف فرما ہوتے تھے اور فرماتے تھے: فلاں شخص نے فلاں خاتون کا ذکر کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صاحبزادی کا نام لیتے تھے اور اس شخص کا نام لیتے تھے، جس نے ذکر کیا ہوتا تھا، اگر وہ صاحبزادی خاموش رہتی، تو آپ ان کی شادی طے کر دیتے تھے، اور اگر وہ ناپسندیدگی کا اظہار کرتی تھی، تو پردے کو کھٹکھٹا دیتی تھیں، جب وہ پردہ کھٹکھٹا دیتیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی شادی نہیں کرتے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7461]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7461]
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7461 in Urdu