مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ الصَّدَاقِ .
مہر کا بیان
حدیث نمبر: 7479
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْكِحْنِي فُلَانَةً. قَالَ:" مَا مَعَكَ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ - أَوْ تُعْطِيهَا -؟" قَالَ: مَا مَعِي شَيْءٌ. قَالَ:" لِمَنْ هَذَا الْخَاتَمُ؟" قَالَ: لِي. قَالَ:" فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ" وَأَنْكَحَهَا، وَأَنْكَحَ آخَرَ عَلَى سُورَةِ الْبَقَرَةِ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ شَيْءٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَحُسَيْنٌ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَحُسَيْنٌ مَتْرُوكٌ.
حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ، اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میری شادی فلاں خاتون کے ساتھ کروا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس اُسے مہر کے طور پر دینے کے لئے کیا ہے؟ اس نے عرض کی: میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ انگوٹھی کس کی ہے؟ اس نے عرض کی: یہ میری ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ اُسے دے دو! آپ نے اس خاتون کے ساتھ اس شخص کی شادی کروا دی، اسی طرح ایک اور شخص، جس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا، آپ نے سورۃ بقرہ (کی تعلیم) کی شرط پر اُس کی شادی کروا دی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور حسین نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7479]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور حسین نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8153)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7479 in Urdu