🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
52. بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ .
نکاح کا اعلان کرنا، شادی کا گانا (کھانے کی چیز) نچھاور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7535
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ:" أَهْدَيْتُمُ الْجَارِيَةَ إِلَى بَيْتِهَا؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَهَلَّا بَعَثْتُمْ مَعَهَا مَنْ يُغْنِيهِمْ يَقُولُ: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ، فَإِنَّ الْأَنْصَارَ قَوْمٌ فِيهِمْ غَزَلٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا تم نے لڑکی کی اس کے گھر رخصتی کروا دی ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے ساتھ ان کو کیوں نہیں بھیجا جو (شادی کا) گانا گاتے اور یہ کہتے ہیں: ہم تمہارے پاس آئے ہیں تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں، انصار ایسے لوگ ہیں جنہیں گانے میں دلچسپی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7535]
تخریج الحدیث: «اخر. فى المسند (391/3)»

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 7535 in Urdu