🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
52. بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ .
نکاح کا اعلان کرنا، شادی کا گانا (کھانے کی چیز) نچھاور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7537
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا فَعَلَتْ فُلَانَةُ؟" لِيَتِيمَةٍ كَانَتْ عِنْدَهَا. فَقُلْتُ: أَهْدَيْنَاهَا إِلَى زَوْجِهَا. قَالَ:" فَهَلْ بَعَثْتُمْ مَعَهَا جَارِيَةً تَضْرِبُ بِالدُّفِّ وَتُغَنِّي؟" قَالَتْ: تَقُولُ مَاذَا؟ قَالَ:" تَقُولُ: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ.
لَوْلَا الذَّهَبُ الْأَحْمَرُ مَا حَلَّتْ بِوَادِيكُمْ.
لَوْلَا الْحِنْطَةُ السَّمْرَا مَا سَمِيَتْ عَذَارِيكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: فلاں لڑکی کا کیا حال ہے؟ وہ ایک یتیم لڑکی تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر پرورش تھی میں نے عرض کی: میں نے اس کی اس کے شوہر کے گھر رخصتی کروا دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے ساتھ کسی ایسی لڑکی کو کیوں نہیں بھیجا جو دف بجاتی اور گانا گاتی سیدہ عائشہ ہی ہونا نے عرض کی: وہ کیا گاتی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ یہ گاتیں: ہم تمہارے پاس آئے ہیں ہم تمہارے پاس آئے ہیں تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اگر سرخ سونا نہ ہوتا، تو اُس نے تمہارے ہاں نہیں آنا تھا، اور اگر صاف گندم نہ ہوتی، تو تمہاری کنواری لڑکیوں نے صحت مند نہیں ہونا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے، جسے امام أحمد یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7537]

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7537 in Urdu