🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
52. بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ .
نکاح کا اعلان کرنا، شادی کا گانا (کھانے کی چیز) نچھاور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7539
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنِسَاءٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي عُرْسٍ لَهُنَّ وَهُنَّ يُغَنِّينَ: وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَبَحْبَحَ فِي الْمِرْبَدِ.
وَزَوْجُكِ فِي الْبَادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی کچھ خواتین کے پاس سے گزرے جو ایک شادی میں شریک تھیں اور وہ یہ گانا گا رہی تھیں: اس مرد نے اس عورت کو ایک دنبہ تحفے کے طور پر دیا ہے جو باڑے میں ٹھہر گیا ہے، اور تمہارا شوہر آبادی سے باہر رہتا ہے، اور وہ یہ جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل کیا ہو گا یہ بات صرف اللہ جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (343)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7539 in Urdu