🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
55. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِمَاعِ وَالْقَوْلِ عِنْدَهُ وَالتَّسَتُّرِ .
صحبت کرنے، صحبت کے وقت پڑھی جانے والی دعا اور صحبت کے وقت پردہ کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7549
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي أَصْحَابِهِ فَدَخَلَ، ثُمَّ خَرَجَ وَقَدِ اغْتَسَلَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ كَانَ شَيْءٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ مَرَّتْ بِي فُلَانَةُ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي شَهْوَةُ النِّسَاءِ فَأَتَيْتُ بَعْضَ أَزْوَاجِي فَأَصَبْتُهَا فَكَذَلِكَ وِقَايَةٌ مِنْ أَمَاثِلِ أَعْمَالِكُمْ إِتْيَانُ الْحَلَالِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" فَكَذَلِكَ فَافْعَلُوا". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف لائے پھر تشریف لے گئے آپ نے غسل کیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کوئی معاملہ در پیش ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں میرے پاس سے ایک عورت گزری، تو میرے دل میں بیوی کے لئے خواہش پیدا ہوئی، تو میں اپنی بیوی کے پاس گیا اور میں نے اس کے ساتھ قربت کر لی تمہارے اعمال میں مثالی بچاؤ کا طریقہ یہی ہے کہ آدمی حلال طریقے سے (خواہش پوری کر لے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو تم لوگ اسی طرح کر لو“ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338/22) اخرجه احمد فى المسند (231/4)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7549 in Urdu