مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ كِتْمَانِ مَا يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَأَهْلِهِ .
اس معاملہ کو چھپانا، جو آدمی اور اس کی بیوی کے درمیان ہوتا ہے
حدیث نمبر: 7562
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ قُعُودٌ عِنْدَهُ فَقَالَ:" لَعَلَّ رَجُلًا يَقُولُ مَا يَفْعَلُ بِأَهْلِهِ. وَلَعَلَّ امْرَأَةً تُخْبِرُ بِمَا فَعَلَتْ مَعَ زَوْجِهَا؟" فَأَزَمَّ الْقَوْمُ فَقُلْتُ: أَيْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ لَيَفْعَلُونَ، وَإِنَّهُنَّ لَيَفْعَلْنَ. قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا، فَإِنَّمَا مَثَلُ ذَلِكَ مَثَلُ شَيْطَانٍ لَقِيَ شَيْطَانَةً فَغَشِيَهَا وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں آپ کے پاس کچھ مرد اور خواتین بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہوتا ہے کہ بعض اوقات کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جو کرتا ہے، وہ بیان کر دیتا ہے، اور بعض اوقات کوئی عورت اس چیز کو بیان کر دیتی ہے، جو اس نے اپنے شوہر کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ تو لوگ خاموش رہے، میں نے کہا: جی ہاں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! لوگ ایسا کرتے ہیں، اور عورتیں بھی ایسا کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو! اس کی مثال شیطان کی مانند ہے، جو کسی شیطان مؤنث سے ملتا ہے، اور اس کے ساتھ صحبت شروع کر دیتا ہے، جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اس کی سند حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7562]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اس کی سند حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7562]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (162/24) اخرجه احمد فى المسند (456/6)»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 7562 in Urdu