🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
74. بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کے ساتھ طرز سلوک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7685
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِهِ كُلَّ غَدَاةٍ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ فَكَانَتْ مِنْهُنَّ امْرَأَةٌ عِنْدَهَا عَسَلٌ فَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا أَحْضَرَتْ لَهُ مِنْهُ شَيْئًا فَيَمْكُثُ عِنْدَهَا، وَأَنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَجَدَتَا مِنْ ذَلِكَ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِمَا قَالَتَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ فَتَرَكَ ذَلِكَ الْعَسَلَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے پاس روزانہ صبح کے وقت تشریف لایا کرتے تھے اور انہیں سلام کیا کرتے تھے آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون کے پاس شہد موجود تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے تھے، تو وہ کچھ شہد آپ کی خدمت میں پیش کر دیتی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ٹھہر جاتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو اس حوالے سے الجھن ہوئی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں خواتین کے پاس تشریف لائے، تو ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں آپ سے مغافیر کی بو محسوس ہو رہی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ شہد ترک کر دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے علی بن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7685]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6929) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/23)»

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 7685 in Urdu