🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
74. بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کے ساتھ طرز سلوک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7688
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ كَنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ قَرْيَةً مِنْ قُرَى الْيَمَنِ كَانَ بِهَا بُطُونٌ مِنْ بُطُونِ الْيَمَنِ، وَفِيهَا إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً، وَإِنَّهُنَّ خَرَجْنَ إِلَى مَجْلِسٍ لَهُنَّ فَقَالَ بَعْضُهُنَّ لِبَعْضٍ: تَعَالَوْا فَلْنَذْكُرْ بُعُولَتَنَا بِبَعْضِ مَا فِيهِمْ، وَلَا نَكْذِبُ فَقِيلَ لِلْأُولَى تَكَلُّمِي قَالَتْ"، قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَالَتِ الثَّانِيَةُ: وَهِيَ عَمْرَةُ بِنْتُ عَمْرٍو، وَقِيلَ لِلثَّالِثَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ حُبَّا بِنْتُ كَعْبٍ، قِيلَ لِلرَّابِعَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ هُدَدُ ابْنَةُ أَبِي هَرَوَيْةِ، قِيلَ لِلْخَامِسَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ كَبْشَةُ، قِيلَ لِلسَّادِسَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ هِنْدٌ، قِيلَ لِلسَّابِعَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ حُبَّا بِنْتُ عَلْقَمَةَ، قِيلَ لِلثَّامِنَةِ: تَكَلَّمِي وَهِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ عَبْدٍ، قِيلَ لِلتَّاسِعَةِ: تَكَلَّمِي، وَلَمْ يَسَمِّهَا، قِيلَ لِلْعَاشِرَةِ: تَكَلَّمِي، وَهِيَ كَبْشَةُ بَنْتُ الْأَرْقَمِ، قِيلَ لِأُمِّ زَرْعٍ: تَكَلَّمِي وَهِيَ بِنْتُ الْأُكَيْحِلِ بْنِ سَاعِدَةَ، فَقَالَتْ: أَبُو زَرْعٍ وَمَا أَبُو زَرْعٍ؟ قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيِّ. رَمَاهُ النَّسَائِيُّ بِالْكَذِبِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور آپ نے فرمایا: اے عائشہ! میں تمہارے لئے یوں ہوں، جیسے ابوزرع ام زرع کے لئے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یمن کی ایک بستی میں یمن کا ایک قبیلہ رہتا تھا۔ وہاں گیارہ خواتین تھیں، وہ ایک محفل میں اکٹھی ہوئیں، تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: آؤ ہم اپنے شوہروں کا ذکر کرتی ہیں اور کوئی غلط بیانی نہیں کریں گی۔ تو پہلی سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ دوسری نے کہا: وہ عمرہ بنت عمرو تھی، پھر تیسری سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ حبا بنت کعب تھی۔ پھر چوتھی سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ ہدد بنت ابوہرویہ تھی۔ پھر پانچویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ کبشہ تھی۔ پھر چھٹی سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ ہند تھی۔ پھر ساتویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ حبا بنت علقمہ تھی۔ پھر آٹھویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ اسماء بنت عبد تھی۔ پھر نویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ اس کا نام راوی نے ذکر نہیں کیا۔ پھر دسویں سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ کبشہ بنت ارقم تھی۔ پھر ام زرع سے کہا: گیا: تم کلام کرو۔ وہ اکحیل بن ساعدہ کی صاحبزادی تھی تو اس نے یہ کہا: ابوزرع، ابوزرع کے کیا کہنے؟ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبیدہ بن محمد عمری کے حوالے سے نقل کی ہے، جس پر امام نسائی رحمہ اللہ نے جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/23)»

الحكم على الحديث: ضعیف جداً

Majma al-Zawa'id Hadith 7688 in Urdu