🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
81. بَابٌ فِيمَنْ يَرْضَى لِأَهْلِهِ بِالْخُبْثِ .
جو شخص اپنی بیوی کے لئے خباثت سے راضی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7722
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ أَبَدًا: الدَّيُّوثُ وَالرَّجُلَةُ مِنَ النِّسَاءِ وَالْمُدْمِنُ الْخَمْرَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا الْمُدْمِنُ الْخَمْرَ، فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الدَّيُّوثُ؟ قَالَ:" الَّذِي لَا يُبَالِي مَنْ دَخَلَ عَلَى أَهْلِهِ" قُلْنَا: فَمَا الرَّجُلَةُ مِنَ النِّسَاءِ؟ قَالَ:" الَّتِي تَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ مَنْ قِيلَ إِنَّهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگ جنت میں کبھی داخل نہیں ہوں گے، دیوث مرد نما عورتیں اور با قاعدگی سے شراب پینے والا شخص، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جہاں تک باقاعدگی سے شراب پینے والے شخص کا تعلق ہے۔ اس سے، تو ہم واقف ہیں یہ دیوث کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کی بیوی کے پاس کون آتا ہے ہم نے عرض کی: مرد نما عورتوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مردوں کے ساتھ مشابہت رکھتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مستور راوی ہیں لیکن ان میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہو کہ یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7722]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7722 in Urdu