🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
82. بَابُ الْغَيْرَةِ .
غیرت (مزاج کی تیزی) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7734
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْأُخْرَى يُبْغِضُهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ يُبْغِضُهَا اللَّهُ، وَمَخِيلَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَالْأُخْرَى يُبْغِضُهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْمَخِيلَةُ إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبْرِ يُبْغِضُهَا اللَّهُ" وَقَالَ:" ثَلَاثٌ مُسْتَجَابٌ لَهُمْ دَعْوَتُهُمُ الْمُسَافِرُ وَالْوَالِدُ وَالْمَظْلُومُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غیرت دو قسم کی ہوتی ہے ان میں سے ایک کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، اور دوسری کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے وہ غیرت جو ”ریبہ“ کے بارے میں ہو (مراد یہ ہے کہ آدمی کسی حرام چیز پر غصہ کا اظہار کر کے) اسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، اور وہ غیرت جو ”ریبہ“ کے بارے میں نہ ہو (مراد یہ ہے کہ آدمی کسی حلال چیز پر غصہ کا اظہار کر کے) اسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، اور خود پسندی دو قسم کی ہوتی ہے، ان میں سے ایک کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، اور دوسری کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، جب کوئی شخص صدقہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے پسند کرتا ہے، اور جو خود پسندی، تکبر کے طور پر ہو، اللہ تعالی اسے ناپسند کرتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کی دعا مستجاب ہوتی ہے، مسافر، والد اور مظلوم (شخص)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7734]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/17) اخرجه احمد فى المسند (154/4)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7734 in Urdu