🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
86. بَابٌ فِيمَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا .
اس شخص کا بیان، جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے لئے خراب کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7742
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ وَمَنْ خَبَّبَ عَلَى امْرِئٍ زَوْجَتَهُ أَوْ مَمْلُوكَهُ فَلَيْسَ مِنَّا".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ النَّهْيَ عَنِ الْحَلِفِ بِالْأَمَانَةِ فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْوَلِيدَ بْنَ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جو امانت کے نام کا حلف اٹھاتا ہے، اور جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے یا کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دیتا ہے وہ بھی ہم میں سے نہیں ہو سکتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف امانت کے نام پر حلف اٹھانے کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ولید بن ثعلبہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7742]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1500) اخرجه احمد فى المسند (352/5)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7742 in Urdu