مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابُ ضَرْبِ النِّسَاءِ .
خواتین (یعنی بیویوں) کی پٹائی کرنا
حدیث نمبر: 7746
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رِجَالًا شَكَوُا النِّسَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهُمْ فِي ضَرْبِهِنَّ فَأَطَافَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ مِنْهُنَّ نِسَاءٌ كَثِيرٌ، قَالَتْ: مَا لَقِيَ نِسَاءُ الْمُسْلِمِينَ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اضْرِبُوهُنَّ وَلَنْ يَضْرِبَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - خِيَارُكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیویوں کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان خواتین کی پٹائی کرنے کی اجازت دیدی اس رات بہت سی خواتین (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے پاس) آئیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے وہ بات بتائی کہ جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان کی پٹائی کرو لیکن (راوی کو شک ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) تمہارے بہترین لوگ پٹائی نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7746]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7746]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1496)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7746 in Urdu