مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَطْلُبِ الْعِلْمَ .
ایسے شخص کا بیان، جو علم حاصل نہیں کرتا
حدیث نمبر: 860
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُغْلَبُ، وَلَا يُخْلَبُ، وَلَا يُنَبَّأُ بِمَا لَا يَعْلَمُ، مَنْ يُرِدِ اللَّهَ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَمَنْ لَمْ يُفَقِّهْهُ لَمْ يُبَالِ بِهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى - وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ يُرِدِ اللَّهَ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهُهُ فِي الدِّينِ" - وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى - وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ يُرِدِ اللَّهَ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهُهُ فِي الدِّينِ" - وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ کو مغلوب نہیں کیا جا سکتا اور اسے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، اور اُسے کسی ایسی چیز کی اطلاع نہیں دی جا سکتی، جس کا اسے علم نہ ہو، جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لیتا ہے، اُسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کر دیتا ہے، اور جس شخص کو وہ دین کی سمجھ بوجھ عطا نہیں کرتا ہے، اُس کی وہ کوئی پرواہ نہیں کرتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور صحیح میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے، اُسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کر دیتا ہے“ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 860]

تخریج الحدیث: «أخرجه الامام احمد فى مسنده 93/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 369/19 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7343»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف، ولکن الحدیث صحیح لورودہ فی الصحیحین۔
Majma al-Zawa'id Hadith 860 in Urdu