🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
100. بَابُ كَرَاهِيَةِ الدَّعْوَى .
دعوی کرنے کا ناپسندیدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 877
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَظْهَرُ الْإِسْلَامُ حَتَّى يَخْتَلِفَ التُّجَّارُ فِي الْبَحْرِ، وَحَتَّى تَخُوضَ الْخَيْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ يَظْهَرُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، يَقُولُونَ: مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا؟ مَنْ أَعْلَمُ مِنَّا؟ مَنْ أَفْقَهُ مِنَّا؟" ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أُولَئِكَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اسلام غالب آ جائے گا، یہاں تک کہ تاجر لوگ سمندروں میں سفر کریں گے اور گھوڑے اللہ کے راہ میں جائیں گے، پھر ایک قوم ظاہر ہو گی، جو قرآن پڑھیں گے اور یہ کہیں گے: ہم سے زیادہ قرآن کس کو آتا ہے؟ ہم سے زیادہ علم کس کے پاس ہے؟ ہم سے زیادہ (دین کی) سمجھ بوجھ کس کے پاس ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: کیا اُن لوگوں میں کوئی بھلائی ہو گی؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ تم میں سے (یعنی اس اُمت میں سے) ہوں گے اور وہ لوگ جہنم کا ایندھن ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 6242 اورده المؤلف فى كشف الاستار 173»

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔

Majma al-Zawa'id Hadith 877 in Urdu