🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِذْ حَضَرَ، قَالَ: أَدْخِلُوا عَلَيَّ النَّاسَ، فَأُدْخِلُوا عَلَيْهِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا جَعَلَهُ اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ"، وَمَا كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُوهُ إِلَّا عِنْدَ الْمَوْتِ، وَالشَّهِيدُ عَلَى ذَلِكَ عُوَيْمِرٌ أَبُو الدَّرْدَاءِ. فَانْطَلَقُوا إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، وَمَا كَانَ يُحَدِّثُكُمْ بِهِ إِلَّا عِنْدَ مَوْتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا صَالِحٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب اُن کا آخری وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: لوگوں کو میرے پاس لے آؤ لوگ اُن کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھراتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا
(پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا) میں یہ حدیث صرف مرنے کے قریب سنا رہا ہوں اور اس روایت کے گواہ سیدنا عویمر ابودرداء ہیں، وہ لوگ سیدنا ابودردء رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی (یعنی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ) نے سچ بیان کیا ہے اور انہوں نے موت کے قریب تمہیں یہ حدیث بیان کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابوصالح نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 9]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 11، كنز العمال 325»

الحكم على الحديث: منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 9 in Urdu