صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1266. اللهم اغفر لي خطيئتى وجهلي وإسرافي في أمري وما أنت ....
اے اللہ! میری خطا، میری نادانی اور میرے معاملے میں ....
حدیث نمبر: 1264
«اللهم اغفر لي خطيئتى وجهلي وإسرافي في أمري وما أنت أعلم به مني اللهم اغفر لي خطئي وعمدي وهزلي وجدي وكل ذلك عندي، اللهم اغفر لي ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت أنت المقدم وأنت المؤخر وأنت على كل شيء قدير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے اللہ! میری خطا، میری نادانی اور میرے معاملے میں میری زیادتی کو معاف فرما دے، اور جو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے اسے بھی معاف فرما دے۔ اے اللہ! میری غلطی، میرے قصد، میرے مذاق اور میری سنجیدگی سب کو معاف فرما دے، یہ سب مجھ میں پائے جاتے ہیں۔ اے اللہ! جو میں نے آگے کیا اور جو پیچھے چھوڑا، جو میں نے چھپایا اور جو ظاہر کیا، اسے معاف فرما دے۔ تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1264]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي موسى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1264 in Urdu