🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1586. إن الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ثم نزل القرآن ....
بلاشبہ امانت (شروع میں) لوگوں کے دلوں کی گہرائیوں میں ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1584
"إن الأمانة نزلت في جذر قلوب الرجال ثم نزل القرآن فعلموا من القرآن وعلموا من السنة ينام الرجل النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل الوكت ثم ينام النومة فتقبض
الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفط فتراه منتبرا وليس فيه شيء فيصبح الناس يتبايعون لا يكاد أحد يؤدي الأمانة حتى يقال: إن في بني فلان رجلا أمينا! حتى يقال للرجل: ما أجلده؟ ما أظرفه؟ ما أعقله؟ وما في قلبه حبة خردل من إيمان"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ امانت (شروع میں) لوگوں کے دلوں کی گہرائیوں میں اتری، پھر قرآن نازل ہوا تو انہوں نے قرآن سے (امانت داری) سیکھی اور سنت سے سیکھی۔ (پھر امانت کے اٹھ جانے کا وقت آئے گا کہ) آدمی ایک نیند سوئے گا تو اس کے دل سے امانت نکال لی جائے گی اور اس کا نشان محض ایک ہلکے دھبے کی طرح رہ جائے گا۔ وہ پھر ایک نیند سوئے گا تو اس کے دل سے (بقیہ) امانت بھی قبض کر لی جائے گی، پس اس کا نشان ایک چھالے کی طرح رہ جائے گا جیسے تم کسی انگارے کو اپنے پاؤں پر لڑھکاؤ تو وہ آبلہ پڑ جائے، تم اسے پھولا ہوا دیکھو گے حالانکہ اس کے اندر کچھ نہیں ہوتا۔ پھر لوگ صبح اٹھ کر ایک دوسرے سے خرید و فروخت کریں گے لیکن کوئی بھی امانت داری کا حق ادا نہیں کرے گا، یہاں تک کہ کہا جائے گا کہ فلاں قبیلے میں ایک امانت دار شخص موجود ہے۔ یہاں تک کہ کسی شخص کے بارے میں (بظاہر دیکھ کر) کہا جائے گا کہ وہ کتنا بہادر ہے، کتنا خوش مزاج ہے اور کتنا سمجھدار ہے، حالانکہ اس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن حذيفة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1584 in Urdu