صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1773. إن الله رفيق يحب الرفق ويرضاه ويعين عليه ما لا ....
بے شک اللہ تعالیٰ نہایت نرمی کرنے والا ہے، وہ ....
حدیث نمبر: 1770
«إن الله رفيق يحب الرفق ويرضاه ويعين عليه ما لا يعين على العنف فإذا ركبتم هذه الدواب العجم فنزلوها منازلها فإن أجدبت الأرض فانجوا عليها فإن الأرض تطوى بالليل ما لا تطوى بالنهار وإياكم والتعريس بالطريق فإنه طريق الدواب ومأوى الحيات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نہایت نرمی کرنے والا ہے، وہ نرمی کو پسند فرماتا ہے اور اس پر راضی ہوتا ہے، اور وہ نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتا ہے جو سختی پر نہیں دیتا۔ پس جب تم ان بے زبان جانوروں پر سواری کرو تو انہیں ان کی منازل پر اتارو (یعنی انہیں آرام دو)، اور اگر زمین قحط زدہ ہو تو ان پر تیزی سے سفر کرو، کیونکہ رات کے وقت زمین جتنی سمٹتی ہے (یعنی سفر آسانی سے طے ہوتا ہے) اتنی دن میں نہیں سمٹتی، اور تم راستے کے بیچ میں رات گزارنے سے بچو، کیونکہ یہ جانوروں کا راستہ اور سانپوں کا ٹھکانہ ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1770]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن معدان. الصحيحة 682.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1770 in Urdu