🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1919. إن الله تعالى يقول يوم القيامة: يا ابن آدم مرضت ....
بیشک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: اے ابن ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1916
"إن الله تعالى يقول يوم القيامة: يا ابن آدم مرضت فلم تعدني قال: يا رب كيف أعودك وأنت رب العالمين؟ قال: أما علمت أن عبدي فلانا مرض فلم تعده؟ أما علمت أنك لوعدته لوجدتني عنده؟ يا ابن آدم استطعمتك فلم تطعمني فقال: يا رب وكيف أطعمك وأنت رب العالمين؟ قال: أما علمت أنه استطعمك عبدي فلان فلم تطعمه أما علمت أنك لو أطعمته لوجدت ذلك عندي؟ يا ابن آدم استسقيتك فلم تسقني قال: يا رب كيف أسقيك وأنت رب العالمين؟ قال: استسقاك
عبدي فلان فلم تسقه أما إنك لو سقيته لوجدت ذلك عندي"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: اے ابن آدم! میں بیمار ہوا تو تو نے میری عیادت نہیں کی۔ بندہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں تیری عیادت کیسے کرتا جبکہ تو تو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے؟ اللہ فرمائے گا: کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا لیکن تو نے اس کی عیادت نہیں کی؟ کیا تو نہیں جانتا کہ اگر تو اس کی عیادت کے لیے جاتا تو مجھے اس کے پاس پاتا؟ اے ابن آدم! میں نے تجھ سے کھانا مانگا تھا مگر تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا۔ بندہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں تجھے کیسے کھانا کھلاتا جبکہ تو رب العالمین ہے؟ اللہ فرمائے گا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا تھا لیکن تو نے اسے نہیں کھلایا؟ کیا تو نہیں جانتا کہ اگر تو اسے کھلاتا تو اس کا ثواب میرے پاس پاتا؟ اے ابن آدم! میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا مگر تو نے مجھے نہیں پلایا۔ بندہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں تجھے کیسے پلاتا جبکہ تو تمام جہانوں کا رب ہے؟ اللہ فرمائے گا: میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تھا مگر تو نے اسے نہیں پلایا، یاد رکھ! اگر تو اسے پانی پلاتا تو اس کا اجر میرے پاس پاتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1916]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1465.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1916 in Urdu