صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2232. إن من قبل مغرب الشمس بابا مفتوحا عرضه سبعون سنة ....
بلاشبہ سورج غروب ہونے کی سمت (مغرب میں توبہ کا) ....
حدیث نمبر: 2229
«إن من قبل مغرب الشمس بابا مفتوحا عرضه سبعون سنة فلا يزال ذلك الباب مفتوحا حتى تطلع الشمس نحوه فإذا طلعت من نحوه لم ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ سورج غروب ہونے کی سمت (مغرب میں توبہ کا) ایک دروازہ کھلا ہوا ہے جس کی چوڑائی ستر سال کی مسافت کے برابر ہے۔ وہ دروازہ مسلسل کھلا رہے گا یہاں تک کہ سورج اسی سمت (مغرب) سے طلوع ہو۔ پس جب سورج اس سمت سے طلوع ہوگا تو اس وقت ﴿لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا﴾ ”کسی ایسی جان کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لائی ہو، یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو۔“ [سورة الأنعام: 158] “ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2229]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ] عن صفوان بن عسال. الترغيب 4/73: حم، الحميدي، ت، حل.»
قال الشيخ الألباني: حسن
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2229 in Urdu