🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2570. أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر ....
جنت میں داخل ہونے والے پہلے گروہ کی صورتیں چودھویں ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2566
«أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر لا يبصقون فيها ولا يمتخطون ولا يتغوطون آنيتهم فيها الذهب وأمشاطهم من الذهب والفضة ومجامرهم الألوة ورشحهم المسك ولكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقها من وراء اللحم من الحسن لا اختلاف بينهم ولا تباغض قلوبهم قلب واحد يسبحون الله بكرة وعشيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت میں داخل ہونے والے پہلے گروہ کی صورتیں چودھویں رات کے چاند جیسی ہوں گی۔ وہ جنت میں نہ تھوکیں گے، نہ ناک سنکیں گے اور نہ انہیں رفع حاجت ہوگی۔ وہاں ان کے برتن سونے کے ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی، ان کی انگیٹھیوں کی خوشبو عود ہوگی اور ان کا پسینہ کستوری جیسا ہوگا۔ ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی جن کے حسن و جمال کے باعث گوشت کے پار سے ان کی پنڈلیوں کا گودا نظر آتا ہوگا۔ ان کے درمیان کوئی اختلاف اور بغض نہیں ہوگا، ان سب کے دل ایک دل کی مانند ہوں گے اور وہ صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2566]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1957.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2566 in Urdu