صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2587. أول من يدعى يوم القيامة: آدم فتتراءى له ذريته فيقال: ....
قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت آدم (علیہ السلام) ....
حدیث نمبر: 2583
"أول من يدعى يوم القيامة: آدم فتتراءى له ذريته فيقال: هذا أبوكم آدم فيقول: لبيك وسعديك فيقول: أخرج بعث جهنم من ذريتك: فيقول: يا رب كم أخرج؟ فيقول: أخرج من كل مائة تسعة وتسعين قالوا: يا رسول الله إذا أخذ منا من كل مائة تسعة
وتسعون فماذا يبقي منا؟ قال: إن أمتي في الأمم كالشعرة البيضاء في الثور الأسود"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت آدم (علیہ السلام) کو پکارا جائے گا، تو ان کی اولاد کو ان کے سامنے پیش کیا جائے گا اور کہا جائے گا: یہ تمہارے باپ آدم ہیں۔ وہ عرض کریں گے: میں حاضر ہوں اور تیری فرماں برداری کے لیے تیار ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اپنی اولاد میں سے جہنمیوں کی کھیپ الگ کرو۔ وہ عرض کریں گے: اے میرے رب! میں کتنے لوگوں کو نکالوں؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر سو میں سے ننانوے کو نکالو۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! جب ہم میں سے ہر سو میں سے ننانوے نکال لیے جائیں گے تو ہم میں سے کیا باقی بچے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ تمام امتوں کے درمیان میری امت کی مثال ایسے ہے جیسے کالے بیل کے جسم پر ایک سفید بال ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2583]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي هريرة. خ 4/237.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2583 in Urdu