صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2704. أيما امرئ مسلم أعتق امرءا مسلما فهو فكاكه من النار ....
جس مسلمان مرد نے کسی مسلمان مرد کو آزاد کیا ....
حدیث نمبر: 2700
«أيما امرئ مسلم أعتق امرءا مسلما فهو فكاكه من النار يجزي بكل عظم منه عظما منه وأيما امرأة مسلمة أعتقت امرأة مسلمة فهي فكاكها من النار يجزي بكل عظم منها عظما منها وأيما امرئ مسلم أعتق امرأتين مسلمتين فهما فكاكه من النار يجزي بكل عظمين منهما عظما منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس مسلمان مرد نے کسی مسلمان مرد کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے آزادی کا پروانہ ہوگا، اللہ تعالیٰ اس (غلام) کی ہر ہڈی کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کی ایک ہڈی کو دوزخ سے بچائے گا، اور جس مسلمان عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے ڈھال بن جائے گی، اللہ تعالیٰ اس (لونڈی) کی ہر ہڈی کے بدلے اس (آزاد کرنے والی عورت) کی ایک ہڈی کو آگ سے بچائے گا، اور جس مسلمان مرد نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے آزادی کا باعث ہوں گی، اللہ تعالیٰ ان دونوں کی ہر دو ہڈیوں کے بدلے اس کی ایک ہڈی کو آگ سے بچائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2700]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن عبد الرحمن بن عوف [د هـ طب] عن مرة بن كعب [ت] عن أبي أمامة. الترغيب 3/61.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2700 in Urdu