صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
315. إذا أرسلت كلبك المكلب وذكرت وسميت فكل ما أمسك عليك ....
جب تم اپنا سدھایا ہوا شکاری کتا چھوڑو اور اللہ ....
حدیث نمبر: 315
«إذا أرسلت كلبك المكلب وذكرت وسميت فكل ما أمسك عليك كلبك المكلب وإن قتل, وإن أرسلت كلبك الذي ليس بمكلب وأدركت ذكاته فكل وكل ما رد عليك سهمك وإن قتل وسم الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم اپنا سدھایا ہوا شکاری کتا چھوڑو اور اللہ کا ذکر کرو اور اس کا نام لو، تو جو تمہارا سدھایا ہوا کتا تمہارے لیے پکڑ کر رکھے اسے کھا لو خواہ وہ اسے مار ہی ڈالے، اور اگر تم اپنا وہ کتا چھوڑو جو سدھایا ہوا نہ ہو اور تم اس (شکار) کو زندہ پا کر ذبح کر لو تو اسے کھا لو، اور جو تمہارا تیر تمہارے لیے لائے اسے کھا لو خواہ وہ مار ڈالے، بشرطیکہ تم نے (تیر چلاتے وقت) اللہ کا نام لیا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 315]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق 3] عن أبي ثعلبة. مختصر مسلم 1241.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 315 in Urdu