🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
316. إذا أرسلت كلبك فاذكر اسم الله فإن أمسك عليك فأدركته ....
جب تم اپنا شکاری کتا چھوڑو تو اللہ کا نام ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 316
«إذا أرسلت كلبك فاذكر اسم الله فإن أمسك عليك فأدركته حيا فاذبحه فإن أدركته قد قتله ولم يأكل منه فكله, وإن وجدت مع كلبك كلبا غيره قد قتل فلا تأكل فإنك لا تدري أيها قتله وإن رميت بسهمك فاذكر اسم الله فإن غاب عنك يوما فلم تجد فيه إلا أثر سهمك فكل إن شئت وإن وجدته غريقا في الماء فلا تأكل فإنك لا تدري الماء قتله أو سهمك؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم اپنا شکاری کتا چھوڑو تو اللہ کا نام لو، پس اگر وہ تمہارے لیے (شکار کو) پکڑ کر رکھے اور تم اسے زندہ پالو تو اسے ذبح کر لو، اور اگر تم اسے اس حال میں پاؤ کہ اس نے اسے مار دیا ہے اور اس میں سے کچھ کھایا نہیں ہے تو اسے کھا لو۔ اور اگر تم اپنے کتے کے ساتھ کسی اور کتے کو پاؤ اور اس نے شکار کو مار دیا ہو تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کس نے اسے مارا ہے۔ اور جب تم اپنا تیر پھینکو تو اللہ کا نام لو، پھر اگر وہ (شکار) ایک دن تم سے غائب رہے اور تمہیں اس پر صرف اپنے تیر کا نشان ملے تو اگر تم چاہو تو اسے کھا لو، اور اگر تم اسے پانی میں ڈوبا ہوا پاؤ تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ اسے پانی نے مارا ہے یا تمہارے تیر نے؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن] عن عدي بن حاتم. مختصر مسلم 1239.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 316 in Urdu