🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3449. الذهب بالذهب تبره وعينه والفضة بالفضة تبرها وعينها والبر بالبر ....
سونا سونے کے بدلے، خواہ ڈلی کی شکل میں ہو ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3443
«الذهب بالذهب تبره وعينه والفضة بالفضة تبرها وعينها والبر بالبر مدين بمدين والشعير بالشعير مدين بمدين والتمر بالتمر مدين بمدين والملح بالملح مدين بمدين فمن زاد أو ازداد فقد أربى ولا بأس ببيع الذهب بالفضة والفضة أكثرهما يدا بيد وأما نسيئة فلا ولا بأس ببيع البر بالشعير والشعير أكثرهما يدا بيد وأما نسيئة فلا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے، خواہ ڈلی کی شکل میں ہو یا سکے کی شکل میں، اور چاندی چاندی کے بدلے، خواہ ڈلی کی شکل میں ہو یا سکے کی شکل میں، اور گندم گندم کے بدلے، دو مد کے بدلے دو مد، اور جو جو کے بدلے، دو مد کے بدلے دو مد، اور کھجور کھجور کے بدلے، دو مد کے بدلے دو مد، اور نمک نمک کے بدلے، دو مد کے بدلے دو مد، پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو اس نے سود کھایا۔ سونے کو چاندی کے بدلے فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ چاندی زیادہ ہو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ (نقد) ہو، ادھار جائز نہیں۔ اور گندم کو جو کے بدلے فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ جو زیادہ ہو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ (نقد) ہو، ادھار جائز نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3443]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ن] عن عبادة بن الصامت. الإرواء 1339.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 3443 in Urdu