صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5848. مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها ....
وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج ....
حدیث نمبر: 5840
«مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلوومثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر ومثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وطعمها مر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج جیسی ہے، اس کی خوشبو بھی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے، اور وہ مومن جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور جیسی ہے، اس میں خوشبو نہیں مگر اس کا ذائقہ میٹھا ہے، اور وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال ریحان جیسی ہے، اس کی خوشبو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے، اور وہ منافق جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل جیسی ہے، نہ اس میں خوشبو ہے اور نہ اس کا ذائقہ اچھا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5840]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن أبي موسى. مختصر مسلم 2104، نقد الكتاني 43.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 5840 in Urdu