صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7665. لا يحل لرجل أن يعطي عطية أو يهب هبة فيرجع ....
کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کوئی تحفہ ....
حدیث نمبر: 7655
«لا يحل لرجل أن يعطي عطية أو يهب هبة فيرجع فيها إلا الوالد فيما يعطي ولده ومثل الذي يعطي العطية ثم يرجع فيها كمثل الكلب يأكل فإذا شبع قاء ثم عاد في قيئه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کوئی تحفہ یا ہبہ دے کر اسے واپس لے لے، سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دے، اور جو شخص تحفہ دے کر اسے واپس لے لیتا ہے اس کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے، جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے چاٹنے لگتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7655]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم 4 ك] عن ابن عمر وابن عباس. الضعيفة 1/363، المشكاة 3021، الإرواء 1622.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7655 in Urdu