الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8038. يجيء الدجال فيطأ الأرض إلا مكة والمدينة فيأتي المدينة فيجد ....
دجال آئے گا اور مکہ اور مدینہ کے سوا پوری ....
حدیث نمبر: 8028
" يجيء الدجال فيطأ الأرض إلا مكة والمدينة فيأتي المدينة فيجد بكل نقب من أنقابها صفوفا من الملائكة فيأتي سبخة الجرف فيضرب رواقه فترجف المدينة ثلاث رجفات فيخرج إليه كل منافق ومنافقة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دجال آئے گا اور مکہ اور مدینہ کے سوا پوری زمین کو روند ڈالے گا، وہ مدینہ آئے گا تو اس کے ہر راستے پر فرشتوں کی صفیں پائے گا، تو وہ مدینہ کے قریب کھارے میدان جرف میں آ کر اپنا خیمہ لگائے گا، تو مدینہ تین بار زلزلے سے کانپے گا، تو ہر منافق مرد اور عورت اس کی طرف نکل جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8028]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أنس. الصحيحة 2457.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8028 in Urdu