الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
269. بَابُ السَّحُورِ
سحری کا بیان۔
حدیث نمبر: 1059
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: أَتَيْنَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ بِعَسْكَرِ أَبِي مُوسَى ، فَوَجَدْتُهُ يَطْعَمُ، فَقَالَ: ادْنُ فَكُلْ، فَقُلْتُ: إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ. فَقَالَ: وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَأَكَلَ حَتَّى إِذَا فَرَغَ قَالَ لِمُؤَذِّنِهِ ابْنِ النَّبَّاحِ : أَقِمْ.
حبان بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ وہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے لشکر میں مقیم تھے، میں نے انہیں کھانا کھاتے ہوئے پایا تو انہوں نے (ہمیں دیکھ کر) فرمایا: ”قریب آ جاؤ اور کھانا کھاؤ“، میں نے عرض کیا: (اے امیر المؤمنین!) میرا تو روزے کا ارادہ ہے، اس پر انہوں نے فرمایا: ”میرا بھی روزے ہی کا ارادہ ہے“، پھر انہوں نے کھانا تناول فرمایا اور جب فارغ ہوئے تو اپنے مؤذن ابن نباح کو حکم دیا: ”نماز کی اقامت کہو“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1059]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1059 in Urdu