الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
274. بَابُ صَوْمِ شَعْبَانَ وَشَوَّالٍ
شعبان اور شوال کے روزوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1087
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ رَبَّكُمْ يَطَّلِعُ لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ إِلَى خَلْقِهِ، فَيَغْفِرُ لَهُمْ كُلِّهِمْ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ مُشْرِكًا أَوْ مُصَارِمًا. قَالُوا: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَعْبَانَ، فَيَدْخُلُ رَمَضَانُ وَهُوَ صَائِمٌ تَعْظِيمًا لِرَمَضَانَ.
کثیر بن مرہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمہارا رب شعبان کی پندرہویں شب اپنی مخلوق کی طرف (خصوصی نظرِ کرم سے) متوجہ ہوتا ہے اور ان سب کی مغفرت فرما دیتا ہے، سوائے اس شخص کے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو یا (اپنے مسلمان بھائی سے) قطع تعلق کرنے والا (کینہ پرور) ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے شعبان کے روزے رکھا کرتے تھے، یہاں تک کہ رمضان المبارک کی تعظیم و توقیر کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت ہی میں رمضان کے مہینے میں داخل ہوتے تھے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1087]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1087 in Urdu