الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
280. بَابُ تَعْيِينِ الثَّلَاثَةِ الْمَذْكُورَةِ
مذکورہ تین روزوں کی تعیین کا بیان۔
حدیث نمبر: 1109
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، ثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جَبَلَةَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ صَامَ الْأَرْبِعَاءَ، وَالْخَمِيسَ، وَالْجُمُعَةَ، بَنَى اللهُ تَعَالَى لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ يُرَى ظَاهِرُهُ مِنْ بَاطِنِهِ، وَبَاطِنُهُ مِنْ ظَاهِرِهِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن کا روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک ایسا محل تعمیر فرمائے گا جس کا بیرونی منظر اندر سے اور اندرونی منظر باہر سے صاف دکھائی دے گا۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی کے ہم معنی روایت بیان کی ہے، اور سیدنا ابن عباس و سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم کی روایات عنقریب اپنے متعلقہ ابواب میں آئیں گی۔
نیز بقیہ نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی یہی حدیث نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1109]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 255، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2248»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1109 in Urdu