الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. بَابُ صَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ
ہر ماہ کے تین دن روزہ رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1108
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ مُسْلِمٍ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ كَهْمَسٍ الْهِلَالِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا، وَفِيهِ قَالَ كَهْمَسٌ : إِنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ بِإِسْلَامِي، ثُمَّ غِبْتُ عَنْهُ حَوْلًا، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَأَنَّكَ تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: أَجَلْ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَفْطَرْتُ مُنْذُ فَارَقْتُكَ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَمَرَكَ أَنْ تُعَذِّبَ نَفْسَكَ؟ صُمْ يَوْمًا مِنَ الشَّهْرِ، قُلْتُ: زِدْنِي، قَالَ: صُمْ يَوْمَيْنِ. قُلْتُ: زِدْنِي، قَالَ: صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ.
سیدنا کہمس ہلالی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ ایک طویل حدیث بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام لانے کی خبر دی، پھر میں ایک سال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور رہا، اس کے بعد دوبارہ حاضرِ خدمت ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے مجھے پہچان لیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں“، تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! جب سے میں آپ سے جدا ہوا ہوں میں نے کبھی افطار نہیں کیا (یعنی مسلسل روزے رکھے ہیں)، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں اپنی جان کو اس طرح عذاب میں ڈالنے کا حکم کس نے دیا تھا؟ تم مہینے میں ایک دن کا روزہ رکھا کرو“، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے لیے اس میں کچھ اضافہ فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر دو دن کے روزے رکھ لیا کرو“، میں نے عرض کی: میرے لیے مزید اضافہ فرما دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھا کرو“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4589»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1108 in Urdu