الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
393. بَابُ الغصب
غصب (یعنی کسی کے مال پر زبردستی اور ناحق قبضہ کرنے) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1474
حَدَّثَنَا شَبَّابٌ ، ثَنَا عَوْنُ بْنُ كَهْمَسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْحَارِثِ السُّلَمِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ أَخَذَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شِبْرًا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ، قَالَ: وَغَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَ غَزَوَاتٍ، آخِرُهُنَّ حُنَيْنٌ، فَكُنْتُ أَسِيرُ فِي مُقَدِّمَةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَلَأَتْ رَاحِلَتِي، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَضْرِبُهَا، فَقَالَ: مَهْ، وَزَجَرَهَا فَقَامَتْ.
حکم بن حارث سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کے راستے سے ایک بالشت کے برابر بھی زمین لی، وہ قیامت کے دن اسے اس حال میں لائے گا کہ وہ اسے ساتوں زمینوں تک سے اٹھائے ہوئے ہوگا“، (حکم بن حارث رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی جن میں آخری غزوہ حنین تھا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہراول دستے میں چل رہا تھا کہ میری سواری تھک کر بیٹھ گئی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے جبکہ میں اسے مار رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رک جاؤ“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ڈانٹا تو وہ فوراً کھڑی ہوگئی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1474]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: إسناد حسن (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 5، ص 125)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1474 in Urdu