الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
393. بَابُ الغصب
غصب (یعنی کسی کے مال پر زبردستی اور ناحق قبضہ کرنے) کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1475
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَلْعُونٌ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ، وَمَلْعُونٌ مَنْ لَعَنَهُ اللهُ، وَمَلْعُونٌ مَنِ انْتَقَصَ شَيْئًا مِنْ تُخُومِ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ملعون ہے جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا، اور وہ شخص بھی ملعون ہے جس پر اللہ نے لعنت فرمائی، اور وہ شخص بھی ملعون ہے جس نے ناحق زمین کی حدود و علامات میں کچھ بھی کمی یا ہیر پھیر کی۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1475]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1475 in Urdu