🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
414. بَابُ مِنْ رأى توريث المسلم مِنْ الكافر
مسلمان کو کافر کا وارث قرار دینے والوں کے قول کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1546
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَمْرٍو الْوَاسِطِيِّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ: إِنَّ أَخَوَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ : يَهُودِيٌّ، وَمُسْلِمٌ. فَوَرَّثَ الْمُسْلِمَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لَهُ: لِمَ وَرَّثْتَ الْمُسْلِمَ؟ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَخَوَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَهُودِيٌّ، وَمُسْلِمٌ. فَقَالَ الْمُسْلِمُ: كَانَ أَبِي يَهُودِيًّا، وَكَانَ ذَا مَالٍ وَأَرْضٍ، فَلَمْ يَضُرَّنِي إِسْلَامِي عِنْدَهُ دُونَ أَنْ فَوَّضَ إِلَيَّ مَالَهُ وَأَرْضًا كُنْتُ أَزْرَعُهَا وَأَقُومُ فِيهَا، وَكُنْتُ أَتَصَدَّقُ، وَأَقْرِي الضَّيْفَ، وَأَصْنَعُ الْمَعْرُوفَ، وَأُعْتِقُ، فَكَانَ لَا يَعِيبُ ذَلِكَ عَلَيَّ، فَمَاتَ. فَحَالُوا بَيْنِي وَبَيْنَ مَالِهِ، وَقَالُوا: لَا حَقَّ لَكَ. فَوَرَّثَ مُعَاذٌ الْمُسْلِمَ.
عبد اللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں کہ دو بھائی، ایک یہودی اور ایک مسلمان، اپنا مقدمہ یحییٰ بن یعمر کے پاس لائے تو انہوں نے ان دونوں میں سے مسلمان کو وارث قرار دیا، ان سے پوچھا گیا: آپ نے مسلمان کو وارث کیوں قرار دیا؟ انہوں نے کہا: مجھ سے ابو الاسود نے بیان کیا کہ ایک شخص نے انہیں بتایا کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس دو بھائیوں، ایک یہودی اور ایک مسلمان، کا مقدمہ پیش ہوا تو مسلمان بھائی نے عرض کی: ”میرا باپ یہودی تھا اور وہ مال و زمین کا مالک تھا، میرے اسلام لانے سے اس کے نزدیک میرا کوئی نقصان نہیں ہوا یہاں تک کہ اس نے اپنا سارا مال اور وہ زمین جس میں میں کھیتی باڑی اور انتظام وانصرام کرتا تھا، میرے ہی سپرد کر دی تھی۔ میں اس میں سے صدقہ کرتا، مہمان نوازی کرتا، نیک اعمال بجا لاتا اور غلام آزاد کرتا تھا اور وہ مجھ پر ان باتوں کی وجہ سے کوئی اعتراض نہیں کرتا تھا، پھر اس کا انتقال ہو گیا تو لوگوں نے میرے اور اس کے مال کے درمیان رکاوٹ ڈال دی اور کہنے لگے کہ تمہارا اس میں کوئی حق نہیں ہے۔“ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اس مسلمان بھائی کو وارث قرار دے دیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوصايا/حدیث: 1546]
تخریج الحدیث: «0»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1546 in Urdu